30 جولائی، 2015، 1:20 PM

داعش کا ہندوستان میں جنگ چھیڑنے کا منصوبہ

داعش کا ہندوستان میں جنگ چھیڑنے کا منصوبہ

ہندوستانی ذرائع کے مطابق سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم ہندوستان میں جنگ چھیڑنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم ہندوستان میں جنگ چھیڑنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے یو ایس اے ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ معلومات فراہم کی ہیں جسے پاکستان شہری سے منسوب کیا گیا جس کے تعلقات پاکستان طالبان سے تھے۔

دہشت گرد گروپ کی ایک دستاویز میں انڈیا میں حملے کی تیاریوں پر خبردار کیا گیا اور پیشگوئی کی گئی کہ حملے کی صورت میں تنظیم کا امریکہ سے تصادم ہوجائے گا۔رپورٹ میں سی آئی اے کے ایک ریٹائرڈ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان پر حملے سے داعش کی حیثیت میں اضافہ ہوجائے گا اور خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ اخبار کے مطابق داعش پاکستانی اور افغان طالبان کے مختلف دھڑوں کو متحد کرکے ایک منظم فوج تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

News ID 1856996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha